اہم خبریںپاکستان

نجکاری کمیشن بورڈ کا پی آئی اے کی نجکاری کامعاملہ کابینہ کمیٹی کو بجھوانےکا فیصلہ۔

نجکاری کمیشن بورڈ کا پی آئی اے کی نجکاری کامعاملہ کابینہ کمیٹی کو بجھوانےکا فیصلہ۔

وفاقی وزیر نجکاری نے ہدایت کی کہ پی آئی اے سمیت اداروں کی نجکاری کے لیے آئندہ پیشکش کا عمل بہتر سے بہتر بنایا جائے۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کامعاملہ کابینہ کمیٹی کو بجھوانےکا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پی آئی اےکی نجکاری سمیت مختلف امور پر غور اور سفارشات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پی آئی اےکی نجکاری کے معاملے کو کابینہ کمیٹی کو بجھوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نجکاری کے معاملات قوانین وضوابط اور ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ہوں گے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے امور کا حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نجکاری نے ہدایت کی کہ پی آئی اے سمیت اداروں کی نجکاری کے لیے آئندہ پیشکش کا عمل بہتر سے بہتربنایاجائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You