
نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
اللہ کی مہربانی سے پنجاب کے لئے میرا نام نامزد ہوا ہے۔ سردار سلیم حیدر
صدر آصف علی زرداری صاحب ، چیرمین بلاول بھٹو صاحب اور ادی فریال تالپور صاحبہ کا اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں۔ سردار سلیم حیدر
جب سے سیاست شروع کی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہوں امید ہے جب تک ہوں پی پی پی میں رہوں گا ۔ سردار سلیم حیدر
مسلم لیگ ن اور پی پی پی میں پل کا کردار ادا کروں گا۔ سردار سلیم حیدر
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز میری بہن ہے۔ سردار سلیم حیدر
ملک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ سردار سلیم حیدر
پوری کوشش ہے کہ پنجاب سے متعلق مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کروں
سردار سلیم حیدر
گورنر ہاؤس کے دروازے صرف پیپلز پارٹی ورکرز کے لئے نہیں بلکہ پورے پنجاب کی عوام کے لئے کھلے رہیں گے
میں نے گورنر شپ کو انجوائے نہیں کرنا بلکہ کام کرنا ہے۔ سردار سلیم حیدر
پنجاب میں پولیٹکل اسپیس لینا ہمارا حق ہے۔سردار سلیم حیدر
سیاسی استحکام لائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ سردار سلیم حیدر
نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ساری صحافیوں کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔




