اہم خبریںپاکستان

نااہلی ریفرنس: الیکشن کمیشن کی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے نا اہلی ریفرنس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دے دی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نا اہلی ریفرنس کی سماعت کی، پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان اور سیف اللہ ابڑو کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

سیف اللہ ابڑو کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ ہمیں درخواست کی نقل نہیں ملی ہمیں مہلت دی جائے۔

الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ ماجد محمود اور سینیٹر شہادت اعوان نے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔

ریفرنس کے مطابق سیف اللہ ابڑو نے ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے تجربے کی جعلی دستاویزات جمع کروائیں اور کاغذات نامزدگی کے ساتھ مکمل اثاثے ڈیکلیئر نہیں کئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You