نائب صدر مستقبل پاکستان کا ٹریفک حادثہ میں 13افراد کی وفات پر اظہار افسوس

نائب صدر مستقبل پاکستان کا ٹریفک حادثہ میں 13افراد کی وفات پر اظہار افسوس
مستقبل پاکستان بستی ملوک کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے:سید راشد حسین بخاری
حکومت زخمیوں کا علا ج معالجہ اور جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کرے:گفتگو
جنوبی پنجاب میں روڈ ز کی ابتر صورتحال کی وجہ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں حادثات ہوتے ہیں:نائب صدر
وسیب کے لوگوں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت محرومی اور پسماندگی کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے:اظہار خیال
نسل درنسل منتخب ہونے والے سیاستدا ن سوائے اپنی نسلوں کا مستقبل سنوارنے کے کوئی اور کا م نہیں کررہے
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے چوک سرور شہید میں ٹریفک حادثہ میں بستی ملوک کے ایک ہی خاندان کے 13افراد کی وفات اور 10کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل پاکستان حادثہ کا شکار ہونے والے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے فوری طور پر مالی امدا د کا اعلان کرے،ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں روڈ ز کی ابتر صورتحال اور ٹریفک قوانین سے لاعلمی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں اور اس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع اور کئی ایک کو عمر بھر کی معذوری گلے لگانی پڑ جاتی ہے مگر اس کے باوجود حکومت سڑکوں کی بحالی کی طرف توجہ دینے کی بجائے مسلسل لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وسیب کے لوگوں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت محرومی اور پسماندگی کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے جس کی ہم پُر زور الفاظ میں مذمت کرنے کے ساتھ یہاں کے لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنوں کے روپ میں چھپے دشمنوں کو بھی پہچانیں جو گزشتہ کئی دہائیوں سے انہیں دھوکہ دیتے آرہے ہیں اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ ان کا محاسبہ کرتے ہوئے ان کی جگہ اہل و نیک نیت افراد کو سپورٹ کیا جائے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ نسل درنسل منتخب ہونے والے روایتی و موروثی سیاستدا ن سوائے اپنی نسلوں کا مستقبل سنوارنے کے کوئی اور کا م نہیں کررہے اور ان کے پاس عوامی خوشحالی کا کوئی منصوبہ بھی نہیں ہے اگر یہ لوگ کچھ کرتے تو آج یہاں کے عوام کو روڈ حادثات اور علاج معالجہ کی جدید سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے موت کو گلے نہ لگانا پڑ رہا ہوتا۔



