اہم خبریںپاکستان

نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے پیر کو ووٹنگ ہو گی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے نامزدگی کے کاغذات آج دن دو بجے وصول کیے جائیں گے جبکہ ووٹنگ پیر دن دوبجے ہو گی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کے انتخاب کے لیے نامزدگی کے کاغذات آج اتوار کو دن دو بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال بھی آج ہی دن تین بجے ہو گی جس کے بعد امیدواروں کا اعلان کردیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے عہدے پر الیکشن کل دن دو بجے ہو گا۔

قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا تھا جس میں وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ووٹنگ ہونا تھی تاہم اب وقت تبدیل کردیا گیا ہے جس کے مطابق ووٹنگ پیر کو دن دوبجے ہو گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You