بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز کی ریکارڈ تعداد کے باعث حکام نے آج اتوار سے رات کے کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کا تجاری مرکز اور بہت زیادہ آبادی والا شہر ممبئی اسی ریاست کا دارالحکومت ہے۔
ممبئی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق مغربی بھارت کے اس شہر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی سوا چھ ہزار کے قریب نئی انفیکشنز کی تصدیق ہو گئی، جو کسی ایک دن میں گزشتہ برس مارچ سے لے کر اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔
‘گائیتری منتر‘سے کورونا کا علاج؟
ممبئی کے میئر کشور پیڈنیکر نے اس فیصلے کے اسباب کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا، ”ہم دیکھ رہے ہیں کہ شہر کی کچی آبادیوں اور پسماندہ بستیوں کے مقابلے میں بلند و بالا عمارات کے مکینوں میں کووڈ انیس کے ٹسیٹوں کے نتائج مثبت آنے کی شرح بہت زیادہ ہے۔ اس لیے اس وائرس کے مزید اور زیادہ تیز رفتار پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دن کے وقت بھی زیادہ تر صرف لازمی سروسز تک رسائی کی اجازت ہو گی۔‘‘
پیڈنیکر نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ بھارت کے اس میٹروپولیٹن شہر کے تمام ہوٹل، شراب خانے اور شاپنگ مال رات کے وقت کرفیو کے سرکاری فیصلے کا مکمل احترام کریں گے۔
موضوعات
سکھوں کے گردواروں نے لاکھوں افراد کو بھوک سے بچا لیا
دھوپ میں کھانے کا انتظار
اس قطار میں کھڑے بہت سارے افراد کے لیے یہ ایک وقت کا کھانا، دن بھر کی واحد خوراک ہے۔ بعض افراد اپنے دیگر ضرورت مند دوستوں اور ساتھیوں کے لیے بھی کھانا ساتھ لے کر جاتے ہیں کیونکہ وہ گردوارے کے ٹرک تک نہیں آسکتے۔ لنگر کے یہ ٹرک ایسے مقامات تک پہنچتے ہیں جہاں ابھی تک سرکاری یا غیر سرکاری تنظیمیں پہنچنے سے قاصر رہی ہیں۔
1 | 8
ایک روز میں تقریباﹰ تریسٹھ ہزار نئے متاثرین
آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ملک بھارت میں گزشتہ روز مجموعی طور پر مزید تقریباﹰ 63 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی۔ نئی دہلی میں ملکی وزارت صحت کے مطابق یہ گزشتہ برس اکتوبر کے وسط سے لے کر اب تک یومیہ بنیادوں پر نئی کورونا انفیکشنز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
بھارت:عام شہریوں کے لیے یکم مارچ سے کووڈ ویکسینیشن شروع
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کل ہفتے کے روز اس جنوبی ایشیائی ملک میں کووڈ انیس کے مزید 312 مریض انتقال کر گئے۔ یہ بھی پچھلے سال کرسمس کے دنوں کے بعد سے ملک میں کووڈ انیس کی وجہ سے انسانی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد تھی۔
کئی دیگر ریاستوں میں بھی حالات بگڑتے ہوئے
بھارت میں رات کے وقت کرفیو کا فیصلہ اب تک صرف مغربی ریاست مہاراشٹر نے کیا ہے لیکن یہ بھارت کی وہ واحد ریاست نہیں ہے، جہاں کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال تیزی سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔
بھارت: مالی بجٹ میں ہیلتھ کیئر کے شعبے میں دوگنا اضافہ، ’کسانوں کی حالت زار نظر انداز‘
Indien Demonstration gegen Landwirtschaftgesetze
بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
ہار نہیں مانیں گے
قومی دارالحکومت کی سرحدوں پر بیٹھے کسان مظاہرین کا کہنا ہے کہ متنازعہ قوانین واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا اور وہ چھ ماہ کی تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔
Indien Demonstration gegen Landwirtschaftgesetze
بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
امید باقی ہے
کسانوں کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ حکومت نئے سیاہ قوانین واپس لے گی اور یہ احتجاج حکومت کے لیے آخری موقع ہے۔
Indien Demonstration gegen Landwirtschaftgesetze
بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
ہم دہشت گرد نہیں
کسانو ں کی اس غیر معمولی تحریک کو سبوتاژ کرنے کے لیے طرح طرح کے الزامات بھی لگائے گئے۔ میڈیا اور سوشل میڈیا میں یہ خبر بھی پھیلائی گئی کہ مظاہرین نے ‘خالصتان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے ہیں لیکن بعدازاں یہ خبر غلط ثابت ہوئی۔
Indien Demonstration gegen Landwirtschaftgesetze
بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
نوجوانوں کی امنگیں
مظاہرے میں بڑی تعداد میں نوجوان بھی موجود ہیں۔ ان میں اعلی تعلیم یافتہ اور مغربی ممالک سے واپس لوٹ کر زراعت کو روزگار کا ذریعہ بنانے والے بھی شامل ہیں۔
Indien Demonstration gegen Landwirtschaftgesetze
بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
خواتین بھی شانہ بشانہ
اس مظاہرے میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ان کا جوش و خروش قابل دید ہے۔
Indien Demonstration gegen Landwirtschaftgesetze
بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
زخمی مظاہرین
حکومت نے کسانوں کو دہلی پہنچنے سے روکنے کے لیے تمام حربے اور طریقے آزمائے۔ اس دوران آنسو گیس کے شیل لگنے سے کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔
Indien Demonstration gegen Landwirtschaftgesetze
بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
مظاہرین کی آمد کا سلسلہ جاری
ملک کے مختلف حصوں سے مرد اور خواتین کسانوں کے قومی دارالحکومت آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
Indien Demonstration gegen Landwirtschaftgesetze
بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
ملک بھر کے کسان شامل
مودی حکومت نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ یہ صرف پنجاب کے کسانوں کی تحریک ہے لیکن متعدد ریاستوں کے کسانوں اور مختلف تنظیموں نے اس میں اپنی شمولیت کا ثبوت پیش کیا۔
Indien Demonstration gegen Landwirtschaftgesetze
بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
جنگ جاری رہے گی
”ہم اعلان کرتے ہیں کہ یہ ایک جنگ ہے اور یہ جاری رہے گی، جب تک مزدور کسان استحصال کا شکار ہیں۔” بھگت سنگھ
Indien Demonstration gegen Landwirtschaftgesetze
بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
کھانے کی تیاری
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ چھ ماہ تک رکنے کی تیاری کرکے آئے ہیں۔ انہیں کھانے پینے کی کوئی دشواری پیش نہیں آرہی ہے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے جانے والے کسان رہنمااپنا کھانا بھی ساتھ لے کر گئے تھے اور حکومتی ضیافت کو ٹھکرا دیا۔
Indien Demonstration gegen Landwirtschaftgesetze
بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
ذرا تازہ دم ہوجاوں
مظاہرین کی خدمت کرتے کرتے تھک کر ایک کسان تھوڑی دیر کے لیے آرام کرتے ہوئے۔
Indien Demonstration gegen Landwirtschaftgesetze
بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
ماں کا آغوش
کسان زمین کو اپنی ماں سمجھتے ہیں اور نیند کے لیے ماں کے آغوش سے بہتر کون سی جگہ ہوسکتی ہے۔
Indien Demonstration gegen Landwirtschaftgesetze
بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
حالات سے باخبر
دھرنا اپنی جگہ، لیکن ‘دیش اور دنیا‘ کے حالات سے باخبر رہنا بھی تو ضروری ہے۔
Indien Demonstration gegen Landwirtschaftgesetze
بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
علم کا کوئی بدل نہیں
مظاہروں کے ساتھ ساتھ حصول علم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مظاہرین نے ‘روڈ لائبریری‘ بھی قائم کررکھی ہے۔

بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
ڈاکٹر اور دوائیں بھی دستیاب
مظاہرے میں شامل ہزاروں افراد کے لیے صرف کھانے پینے کا ہی نظم نہیں ہے بلکہ کسانوں نے ان کی صحت کی دیکھ بھال کا پورا انتظام بھی کررکھا ہے۔ درجنوں ڈاکٹر اور طبی عملہ رضاکارانہ طور پر ہمہ وقت خدمت میں مصرو ف ہے۔

بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
سکیورٹی انتظامات
حکومت نے تمام سرحدو ں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کررکھے ہیں۔ لیکن کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال دہلی میں داخل نہیں ہوں گے بلکہ سڑکوں پر ہی بیٹھے رہیں گے۔

بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
کنگنا رناوت پھنس گئیں
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے مظاہرین کے خلاف ایک ٹوئٹ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی زبردست نکتہ چینی ہورہی ہے۔ کنگنا نے گو اپنا ٹوئٹ واپس لے لیا ہے لیکن مظاہرین اب بھی ناراض ہیں۔

بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
‘گودی‘ میڈیا سے ناراضگی
کسان حکومت نواز میڈیا سے سخت ناراض ہیں۔انہوں نے ایسے ٹی وی چینلوں کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔ بھارت میں ‘گودی میڈیا‘ حکومت نواز میڈیا کو کہتے ہیں۔

بھارت: کسانوں کا حکومت مخالف احتجاج جاری
‘سوچھ بھارت‘
وزیر اعظم نریندر مودی کی مہم ‘سوچھ بھارت‘ کی عملی تصویر۔ کسان خود ہی صفائی ستھرائی بھی کررہے ہیں۔ ٹیکسٹ: جاوید اختر تصاویر: محسن جاوید
1 | 19
بھارت کی ویکسین ڈپلومیسی شروع
نئی دہلی میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ کیرالا، پنجاب، کرناٹک، گجرات، تامل ناڈو، ہریانہ اور مدھیہ پردیش کی یونین ریاستوں میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ بہت تیز رفتار اور انتہائی تشویش ناک ہے۔
ویکسینیشن کی صورت حال
بھارت کی مجموعی آبادی تقریباﹰ ایک ارب 35 کروڑ ہے۔ ماہرین کے مطابق وہاں اب تک صرف 40 ملین سے کچھ ہی زیادہ شہریوں کو کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکا لگایا گیا ہے۔ یہ تعداد ملکی آبادی کے چار فیصد سے بھی کم بنتی ہے۔
بھارت: لوگوں کو اندھیرے میں رکھ کر ویکسین کا تجربہ
ان حالات میں بہت سے عوامی اور سیاسی حلقے وزیر اعظم مودی کی حکومت کی کورونا کے خلاف پالیسی اور پبلک ویکسینیشن سے متعلق ترجیحات پر کھل کر تنقید بھی کرنے لگے ہیں۔
اس ملک میں تاحال کورونا ویکسین تمام شہریوں کو تو کیا، ملک کی نصف یا چوتھائی آبادی کو بھی نہیں لگائی جا سکی۔ مگر بھارت اب تک دنیا کے 77 ممالک کو اس ویکسین کی 61 ملین خوراکیں عطیے کے طور پر فراہم کر چکا یا تجارتی بنیادوں پر فروخت کر چکا ہے۔
م م / ب ج (روئٹرز، اے ایف پی)

وبا اور فضائی آلودگی کے سائے تلے ديوالی
کورونا ہے تو کيا ہوا، کھل کے خريدو سونا
بھارت ميں ديوالی کے موقع پر سونا خريدنا ايک رواج ہے، جس کی وجہ سے اس تہوار کے آتے سونے کی خرید و فروخت بڑھ جاتی ہے۔ ايک اندازے کے مطابق سونے کی سالانہ تجارت کا چاليس فيصد اسی تہوار کے قريب ہوتا ہے۔ يہ منظر راجھستان کے شہر جے پور کے مشہور جواہری بازار کی ہے، جس ميں کاروباری سرگرمياں واضح ہيں۔