میاں افتخار حسین کی زیر صدارت باچا خان مرکز پشاور ہنگامی اجلاس۔

میاں افتخار حسین کی زیر صدارت باچا خان مرکز پشاور ہنگامی اجلاس۔
اجلاس میں سید عاقل شاہ، حسین شاہ یوسفزئی، ارسلان خان ناظم سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی زیرِ صدارت باچا خان مرکز پشاور میں جاری ہے۔ اجلاس میں صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی اور ترجمان ارسلان خان ناظم سمیت کابینہ کے دیگر اراکین شریک ہیں۔ اجلاس میں مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان کے سینیٹ اجلاس میں خطاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا۔ اجلاس میں آئندہ کے لیے لائحۂ عمل پر بھی تفصیلی غور و خوض ہوگا۔ صوبائی صدر میاں افتخار حسین دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پیدا ہونے والی صورتحال، پارٹی موقف اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے سہ پہر 3 بجے باچا خان مرکز پشاور میں اہم پریس کانفرنس بھی کرینگے۔



