اہم خبریںپاکستان

مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں نکلیں۔رانا ثنااللہ

مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں نکلیں۔رانا ثنااللہ

مولانا اور بلاول بھٹو نے مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو جمہوریت کے لیے اچھا ہے۔مشیر وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور  رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں کو نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں نکلیں بلکہ نتیجہ خیز ہیں، مولانا  اور بلاول بھٹو نے مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو جمہوریت کے لیے اچھا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کی بات سیاسی نظام کے لیے بہتر ہے، یہ بے نتیجہ یا ہارجیت والی بات نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج اجلاس غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی ہوجائے گا تاکہ مشاورت کا عمل مکمل ہو، چار دن سے جو کمیٹی کا اجلاس ہوا وہ اتفاق رائے کے لیے ہی تھا۔واضح رہے کل ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں آئینی ترامیم کو مسودہ پیش کیا جانا تھا مگر رات گئے تک حکومت کو ترامیم کی منظوری کے لیے مطلوبہ اکثریت نہ ملنے پر اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس ملتوی کرکے آج پھر اجلاس طلب کیے تھے۔آج دونوں ایوانوں کے اجلاس شروع ہونے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You