موجودہ وفاق و صوبائی حکمرانوں کے نام

موجودہ وفاق و صوبائی حکمرانوں کے نام۔۔۔!!
یاد رکھیں شوشل میڈیا میں جاری ایپس دنیاوی دولت شہرت کی چمک دکھا کر ایمان پر حملہ دورا ریاست پر حملہ ھے ایسے وزراء و عدالت عظمیٰ غیر مسلموں کے دباؤ میں آکر الله اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت ناراضگی لیتے ہیں وہ ملک و قوم پستی و گمراہی کی انتہائی نچلی سطح پر گر جاتے ہیں جہاں رشتوں کے تقدس کا جنازہ نکل جاتا ھے۔ میں جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار ایگزیکٹو ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور اور ممبر کراچی پریس کلب حکومتِ وقت سے ایسی بیہودہ شوشل میڈیا سختی سے پابندی کا مطالبہ کرتا ھے اور بنا تمیز مرد و عورت پر یکساں سزا و جزا کا عمل کیا جائے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی قوانین کے تحت عورت و مرد کو آزادی کا حق دیا جائے نا کہ ابلیس و شیطان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جائے۔ ھم پاکستانی آزاد ریاست اور آزاد قوم ہیں ھمیں اپنے فیصلے خود آزاد ھوکر دینی احکامات کی روشنی میں کرنے ھونگے۔
علامہ ابن جوزی نے ثابت رحمت اللہ علیہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے کہ ’’ابن آدم اللہ عزوجل اور ابلیس کے درمیان پڑا ہے، اگر خدا چاہتا ہے کہ اس کو محفوظ رکھے، تو بچالیتا ہے اور اگر چھوڑ دیتا ہے، تو شیطان اسے اٹھا کے لے جاتا ہے‘‘۔ ایسے میں اللہ اسی کو محفوظ رکھتا ہے، جو اس کا بندہ ہوتا ہے۔ جو ہر خوشی اور ہر غمی، خوش حالی اور غریبی میں اپنے رب کو نہیں بھولتا؛ جو اپنے تمام اختیارات اپنے رب کے آگے پھینک دیتا ہے۔ غرض واصف کے الفاظ میں جو یہ ایمان رکھتا ہے کہ
”جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے اور اللہ جو کرتا ہے ٹھیک کرتا ہے“، اور جو اس ایمان کی دولت سے محروم و مشکوک ہوا اس کو آزاد چھوڑ دیا جاتا ہے۔



