
گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری 3ملزمان گرفتار، 1790گرام چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد


تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرکی زیر قیادت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ SI ذوالفقار احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔بدنام زمانہ منشیات فروش محمد عمران 2۔محمد جواد 3۔ سفیان علی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 1790 گرام چرس اور10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔



