اہم خبریںپنجاب

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور : اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

سوات اور اس کے گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، اس کے علاوہ کوہاٹ، لاہور، سرگودھا ، فیصل آباد ، مردان، اسلام آباد اور پشاور کے اطراف میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 213 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا ۔

زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You