اہم خبریںگجرات

ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ۔

گجرات پولیس کے 7 بہادر جوانوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران آج کے دن جام شہادت نوش فرمایا، جن کے یوم شہادت کے موقع پر قبروں پر سلامی دی گئی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ملک و قوم کی خاطر اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے دن گجرات پولیس کے 7بہادر ملازمین 1۔ SI محمد اسلم 2۔ ہیڈ کنسٹیبل جاوید حیدر3۔ کنسٹیبل محمد بشیر 4۔کنسٹیبل عبدالستار 5۔کنسٹیبل ظفر اقبال 6۔کنسٹیبل محمد عنائیت 7۔کنسٹیبل محمد یوسف نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کرنے والے ان عظیم شہداء کی قبروں پر سلامی دی گئی اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم، ڈی ایس پی صدر سرکل عدنان احمد ملک، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ذیشان حیدر، انچارج ویلفئیر برانچ سجاد احمد اور دیگر پولیس افسران و سول سوسائٹی نے شرکت کی۔شہداء پولیس کی قبروں پر پھول چڑھائے گے۔ جوانوں کے چاق و چوبند دستوں نے شہداء کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا ئیں بھی کی گئی۔
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے فرض کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کی خاطر شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You