پنڈدادنخان
ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،

ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ زیورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر مالِ مسروقہ برآمد
تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 01 تولہ سونا مالیتی 04 لاکھ 15 ہزار روپے، 40 ہزار روپے نقدی، 01 عدد موبائل فون اور 01 عدد گھڑی برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لی گئی،
ملزم سے مزید تفتیش جاری،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



