جہلم
ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی، 02 منشیات فروش ملزمان گرفتار،بھاری مقدار

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی، 02 منشیات فروش ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد
تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 01 کلو 260 گرام چرس اور 300 گرام آئس برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لی گئی،
ملزمان کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،
نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،معاشرے میں منشیات کے پھیلاؤ میں ملوث عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



