خیبرپختون خواہ

ملک میں جلد ہی صرف عمران خان کی حکومت ہوگی، جب بھی انکی کال آئے گی ہم نکل پڑیں گے۔سہیل آفریدی

ملک میں جلد ہی صرف عمران خان کی حکومت ہوگی، جب بھی انکی کال آئے گی ہم نکل پڑیں گے۔سہیل آفریدی

خیبر پختونخوا کی طرف انگلی اٹھانے والے پہلے اپنی صوبے کی کرپشن دیکھیں، پنچاب میں ہزاروں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

کوہاٹ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی کال آئے گی ہم نکل پڑیں گے۔کوہاٹ میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ صوبے میں کرپٹ عناصر کا خاتمہ کریں گے، ملک میں جلد ہی صرف بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرف انگلی اٹھانے والے پہلے اپنی صوبے کی کرپشن دیکھیں، پنچاب میں ہزاروں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور اس کی بہنوں کو جعلی مقدموں میں پھنسایا ہوا ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرائیں گے، جب بھی بانی پی ٹی آئی کی کال آئے گی ہم نکل پڑیں گے۔پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کہاکہ این ایف سی میں خیبرپختونخوا کا حصہ نہیں دیا جا رہا، پاکستان کو متحد کرنا ہے، تمام اقوام کو متحد ہونا ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You