سوہاوہ
ملک عمران امجد ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی،قتل کے مقدمہ میں مرکزی ملزم گرفتار

ملک عمران امجد ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی،قتل کے مقدمہ میں مرکزی ملزم گرفتار
ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ایک سنگین مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا،
ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ایک شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اور بعد ازاں شواہد چھپانے کے لیے مقتول کی لاش کو کنویں میں پھینک دیا تھا،
پولیس نے جدید تفتیشی ذرائع اور خفیہ معلومات کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



