اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز سست روی کا شکار، صارفین پریشان

ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز ایک بار پھر سست روی کا شکار ہو گئیں جس کے باعث صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول واٹس ایپ، فیس بُک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک عارضی طور پر معطل یا سست روی کا شکار ہوگئے ہیں، ملک کے مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا سروسز تاحال متاثر ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہفتہ کی رات سے ہی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تعطل کا شکار ہیں جس سے پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ اور گوگل سروسز کو اپنے معمول کے آپریشنز انجام دینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ شب سے واٹس ایپ پر بھی صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے اس تعطل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You