اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

ملکی وے (انگریزی: Milky Way) اس کہکشاں کا نام ہے جس میں ہماری زمین، سورج اور نظام

مــلــکــی وے

ملکی وے (انگریزی: Milky Way) اس کہکشاں کا نام ہے جس میں ہماری زمین، سورج اور نظام شمسی واقع ہیں۔

اس کا قدیم نام جو عربی میں رائج رہا اور سولہویں صدی عیسوی تک یورپ میں بھی رائج تھا درب التبانہ تھا۔ اسے اپنی مذہبی زبان لاطینی سے لفظ بہ لفظ ترجمہ کر کے Milky Way رکھا گیا۔ یہ کائنات میں واقع اربوں کہکشاؤں میں سے ایک ہے۔ دوسری کہکشاؤں کی طرح ملکی وے میں بھی اربوں ستارے ہیں۔

ملکی وے کہکشاں

یہ کہکشاں چار چکردار بازوں پر مشتمل ہے۔ اس کہکشاں کا پھیلاؤ یا قٍطر تقریباً ایک لاکھ نوری سال ہے، جبکہ موٹائی ایک ہزّار نوری سال ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہمارے کہکشاں میں 200 سے 400 ارب ستارے ہیں۔

کہکشاں کے ستارے کہکشاں کے مرکز کے گرد گھومتے ہیں۔ ہمارا سورج 220 کلومیٹر فی سیکنڈ کے رفتار سے ایک چکر 24 کروڑ سال میں پورا کرتا ہے۔

ملکی وے کو ایک سفید پٹی کی شکل میں آسمان پر 30 ڈگری زاویہ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ہماری آنکھوں کو آسمان پر جتنے بھی ستارے نظر آتے ہیں، یہ سبھی اسی ملکی وے کہکشاں کا حصہ ہیں، یہ نور یا روشنی کی پٹی، گیلاکٹک پیلن کے رخ میں موجود ستارے اور دوسرے فلکیاتی اجسام سے نکلنے والی روشنی ہے۔ اس پٹی میں موجود اندھیرے طبقے یا علاقے، مثلاً گریٹ رفٹ اور کولسیک، ایسے طبقے یا علاقہ جات ہیں، جہاں کی باہمی ستاری دھول (انٹرسٹیلار ڈسٹ) اس روشنی کو روک لیتی ہے، جس کی وجہ سے اندھیرا علاقہ نظر آتا ہے۔ ایسے ہی علاقوں کو جو روشنی کو روک لیتے ہیں اور اندھیرا خطہ پیدا کرتے ہیں "زون آف اوائی ڈینس” کہتے ہیں۔ ملکی وے کی چمک بنسبت سطحی روشنی کے کم ہوتی ہے۔ اس مدھم روشنی کی وجہ، اس کے پس منظر کی روشنی اور نوری آلودگی یا پھر چاند سے دمک کی وجہ سے نکلنے والی روشنی ہے۔ اس ملکی وے کو نگاہوں سے دیکھنے کے لیے 20.2 میگنیٹیوڈ ہر مربع آرک سکنڈ اندھیرا ہونا چاہیے۔یہ تب ہی نظر آستا ہے جب لمٹنگ میگنی ٹیوڈ تقریباً +5.1 یا پھر +6.1 ہو۔ شہروں میں اور نیم شہروں میں جلنے والی لائٹس کی روشنی میں اس کا دیکھنا ناممکن کے برابر ہے۔ جب کہ دیہاتوں اور گاؤں قصبوں میں جہاں روشنی کم ہوا کرتی ہے، یہاں سے دیکھا جاسکتا ہے۔ جب چاند اپنی بالائی سے اندر رہتا ہے تب بھی اس ملکی وے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا جاسکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You