پنجاب

ملکی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے:سید راشد حسین بخاری

ملکی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے:سید راشد حسین بخاری

کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر کرپٹ فرد کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے:نائب صدر

مستقبل پاکستان جمہوری اقدار کی بحالی اور عوامی خوشحالی کیلئے آگے بڑھ رہی ہے:گفتگو
جنوبی پنجاب کی محرومی و پسماندگی میں اضافے کی وجہ سے روایتی و موروثی سیاستدان ہیں

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کی ملاقات کیلئے آنے والے افراد سے

نائب صد ر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ملک اور قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے جس میں سیاستدانوں سمیت تمام شعبوں کے اہل افراد کو شامل کیا جائے، مسائل میں اضافے کی وجہ سے زمینی حقائق کوبالائے طاق رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کے ساتھ ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن بھی ہے اس کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ہر کرپٹ فرد کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے چاہے وہ سیاستدان ہو یا کسی اور شعبہ میں جب تک کرپشن اور دیگر جرائم پر قانون کے مطابق سزائیں نہیں دی جائیں گی تب تک ملکی حالات میں بہتر تو دور کی بات اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا،مستقبل پاکستا ن چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں جمہوری اقدار کی بحالی کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کررہی ہے اور ہم اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک تمام تر مسائل و پریشانیوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا،جنوبی پنجاب کی محرومی و پسماندگی میں اضافے کی وجہ سے روایتی و موروثی سیاستدان ہیں جو ہر بار چہرے بدل کر عوامی ہمدردیوں کے حصول میں کامیاب ہوجاتے ہیں وسیب کے لوگوں کے ان کے بھیانک چہرے پہچاننے ہوں گے تاکہ وہ مزید دھوکے و فراڈ سے بچ سکیں۔ان خیالات کا اظہار پارٹی آفس میں ملاقات کیلئے آنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی دعوؤں اور وعدوں کے باوجود مہنگائی کی شرح ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور اس میں رتی برابر بھی کمی واقع نہیں ہورہی۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے اگر حکمران طبقہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر آگے بڑھے تو مسائل و پریشانیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ملاقات کیلئے آنے والے افراد نائب صدر مستقبل پاکستان کو درپیش مسائل سے آگاہ بھی کیا جس پر انہوں نے اپنے ہر ممکن تعاؤن کا یقین دلایا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You