سندھ

ملکی ترقی کے لئے آئین پر عملدرآمد ضروری ہے: لطیف کھوسہ

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے آئین پر عملدرآمد ضروری ہے۔

کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آئین کو کاغذ کا ایک ٹکڑا سمجھ لیا گیا ہے، ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہےتو آئین پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا عوام ہی حکمران ہیں، ہمارے ہاں بے راہ روی آگئی ہے، کچے اور پکے کے ڈاکوؤں نے دھرتی ماں کو ڈھانچہ بنا کر رکھ دیا ہے۔

لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ 180 سیٹیں جیتنے والا اڈیالہ جیل اور 17 سیٹیں جیتنے والا وزیراعظم ہے، اس سے پہلے ایسا ظلم نہیں ہوا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You