انٹرنیشنلاہم خبریں

غزہ جنگ بندی:عرب،مسلم ممالک کے وزراء چین کا دورہ کریں گے۔سعودی وزیر

غزہ جنگ بندی:عرب،مسلم ممالک کے وزراء چین کا دورہ کریں گے۔سعودی وزیر

ہمیں اس بحران اور غزہ پر جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے کرنا ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک کے وزراء کل چین کا دورہ کریں گے جس کا مقصد غزہ میں جنگ کو ختم کرنا ہے۔شہزادہ فیصل نے بحرین میں ایک کانفرنس کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر  پر اپنی وزارت کی جانب سے پوسٹ کیے گئے تبصروں میں کہا کہ یہ دورہ رواں ماہ ریاض میں ہونے والے مشترکہ عرب اور اسلامی سربراہی اجلاس میں طے پانے والے فیصلوں کو انجام دینے کا پہلا قدم ہوگا۔وزیر نے کہا، پہلا پڑاؤ چین میں ہوگا، پھر ہم دوسرے دارالحکومتوں میں یہ واضح پیغام دینے کے لیے جائیں گے کہ فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا جانا چاہیے، اور مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بحران اور غزہ پر جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے کام کرنا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You