اہم خبریںپاکستان

ملٹی نیشنل جوائنٹ سپیشل فورسز کی مشق فجر الشرق پنجم اختتام پذیر

راولپنڈی: ملٹی نیشنل جوائنٹ سپیشل فورسز کی مشق فجر الشرق پنجم اختتام پذیر ہوگئی۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق مشترکہ کثیر الجہتی سپیشل فورسز کی 5 ویں مشق فجر الشرق کی اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں منعقد ہوئی، مشق میں پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی سپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 27 نومبر 2023 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی ہوا، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن (IGT&E) نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ کے ساتھ بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشق میں شریک فوجیوں کے علاوہ برادر ممالک بحرین، عراق اور کویت کے افسران نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی، شرکاء دوست ممالک کی سپیشل فورسز نے مشق کے دوران اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینا اور انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کے علاوہ مستقبل میں فوجی تعاون کیلئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی بھی کرنا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You