انٹرنیشنل

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ۔

غیرملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ سے کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کا خدشہ۔

سری نگر(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ سے کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ واقعے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا کی جانب سے حملے میں ایک فرد کی ہلاکت جبکہ 12 کے زخمی ہونے کی خبر دی گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کئی برسوں بعد ہونے والا بڑا حملہ ہے۔میڈیا کے مطابق عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور ہلاک افراد کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You