
جہلم پولیس کی موثر تفتیش پر معزز عدالت کا بڑا فیصلہ،
معزز عدالت کے جج راجہ امجد اقبال ASJ صاحب نےمنشیات کے مقدمہ نمبر 06/23 بجرم CNSA 9(1)6C تھانہ منگلا کینٹ کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم سکندر خان نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،
جس پر معزز عدالت نے مجرم سکندر خان کو 10سال قید اور 01لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم کو جنوری 2023میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ،
جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،
جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،
منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان




