خیبرپختون خواہ

معروف قانوندان ملک شہادت میر ایڈوکیٹ انتقال کر گئے

معروف قانوندان ملک شہادت میر ایڈوکیٹ انتقال کر گئے۔

مرحوم ملک شہادت میر ایڈوکیٹ مصطفی خان، سیف اللہ خان کے والد جبکہ ڈاکٹر افتخار علی خان کے بہنوئی تھے۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف قانوندان ملک شہادت میر ایڈوکیٹ صدر، ٹل، ہنگو، بار ایسوسی ایشن سی ایم ایچ ہسپتال ٹل میں گزشتہ روز انتقال کر گئے مرحوم کا قل 26 اکتوبر 2023 بروز جمعرات ہوگا۔ مرحوم ملک شہادت میر ایڈوکیٹ مصطفی خان، صبور خان اور سیف اللہ خان کے والد محترم جبکہ کفایت اللہ خان، ہدایت اللہ خان اور حاجی شہزاد میر کے بڑے بھائی اور ڈاکٹر افتخار علی خان کے بہنوئی تھے۔ محروم معروف فریڈم فائٹر، مسلم لیگ، ملک شاہمیر خان بنگش کے صاحبزادے تھے اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے بہت قریبی ساتھیوں میں سے تھے اس موقع پر ڈاکٹر افتخار علی خان نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ملک شہادت میر ایڈوکیٹ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی انکی مغفرت نصیب فرمائے۔آمین

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You