پنجاب

معاشی استحکام کے لیے حکومتی اخراجات اور مراعات میں کمی لائی جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

معاشی استحکام کے لیے حکومتی اخراجات اور مراعات میں کمی لائی جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مہنگائی3 سال بعد سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے تو اس کے ثمرات عام عوام تک پہنچائے جائیں:گفتگو
عیاشیاں حکمران کریں اور بوجھ غریب عوام اٹھائے،وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنایا جائے:چیئرمین

بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے،کمی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے حکومتی اخراجات اور مراعات میں کمی لائے جائے،قوم آخر کب تک شاہانہ طرز حکمرانی کا بوجھ برداشت کرے گی اب تو اُن کی ہمت بھی جواب دے رہی ہے اور دوسری جانب بیرون ممالک قرضوں کا بڑھتا ہوا بوجھ بھی گلے کا طوق بن گیا ہے اگر ان قرضوں میں کمی نہ لائی گئی تو ملکی معیشت کو درپیش مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائیں گے،مہنگائی 3 سال بعد اگر سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے تو اس کے ثمرات عام عوام تک بھی پہنچائے جائیں کیونکہ اوپن مارکیٹ میں اب بھی عوام مہنگے داموں اشیاء خوردونوش خرید کرنے پر مجبور ہیں اور گراں فروش و ذخیرہ اندوز مافیا انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے،حکومت کو چاہیے کہ وہ مہنگائی میں کمی اور عوامی ریلیف کے زبانی کلامی دعوے کرنے کی بجائے اس پر عملدرآمد کرائے تاکہ معاشی مسائل میں اضافے کی وجہ سے جو اُن میں حساس محرومی مسلسل بڑھتا جارہا ہے اس میں کمی واقع ہو۔ ان خیالات کا اظہاربڑھتی ہوئی مہنگائی کی شرح اور حکومتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ عیاشیاں حکمران کریں اور بوجھ غریب عوام پر پڑے،حکومت ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتے ہوئے امیر و غریب کا فرق ختم کرے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین رہی ہے اس میں کمی کیلئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
03-09-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You