انٹرنیشنل

مصر میں مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، 3 افراد ہلاک اور 94 زخمی۔

مصر میں مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، 3 افراد ہلاک اور 94 زخمی۔

مصر میں مسافروں سے بھری ٹرین صوبے متروح سے قاہرہ جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

مصر(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مصر میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی مصر میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری ٹرین صوبے متروح سے قاہرہ جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ریلوے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن میں سے 2 بوگیاں الٹ گئیں۔انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔انتظامیہ نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 94 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ٹرین کے الٹنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You