خیبرپختون خواہ

مشیر وزیراعلیٰ کے پی مشعال عہدے سے فارغ، گورنر نے سمری پر دستخط کردیے۔

مشیر وزیراعلیٰ کے پی مشعال عہدے سے فارغ، گورنر نے سمری پر دستخط کردیے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشعال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر گورنر نے دستخط کر دیے۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشعال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر گورنرخیبرپختونخوا نے دستخط کر دیے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے مشعال یوسفزئی کو بطور مشیر ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔گورنر کی منظوری اور دستخط کے بعد سمری صوبائی حکومت کو واپس بجھوا دی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئیں تھیں کہ مشعال یوسفزئی کے پارٹی کے مرکزی معاملات میں مداخلت پر اعتراض ہے، پارٹی کے سینیئر رہنما نے "ڈی نوٹیفائی مشعال” کا میسج علی امین گنڈاپور کو بھیجا، سینیئر رہنما نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر میسج وزیر اعلیٰ کو بھیجا۔ذرائع نے بتایاکہ مشعال یوسفزئی صوبے کو چھوڑ کر مرکز میں زیادہ رہتی تھیں، ان کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو سینیئر قیادت کی جانب سے شکایات ملیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشعال یوسفزئی پر ہر جگہ بشریٰ بی بی کا نام استعمال کرنے کا بھی الزام ہے، ان کی بطور مشیر محکمہ سماجی بہبود کارکردگی بھی غیرتسلی بخش تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You