اہم خبریںخیبرپختون خواہ

مسلم لیگ ق کے زیرِ اہتمام 25 دستمبر قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا

مسلم لیگ ق کے زیرِ اہتمام 25 دستمبر قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت، عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے زیرِاہتمام 25 دسمبر,بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت، عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی اور بانیٔ پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔تقریب کی قیادت صوبائی صدر جناب انتخاب خان چمکنی نے کی۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدر صفدر باغی، صوبائی رہنما ریاض خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بلال محمدزئی، خواتین ونگ کی صوبائی صدر محترمہ شہلا ریاض، صوبائی نائب صدر عظمت علی شاہ سمیت پارٹی کے دیگر سینئر رہنما اور کارکنان موجود تھے۔تقریب کے دوران قائداعظم ڈے کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا، جس کے بعد قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے بانیٔ پاکستان کی لازوال جدوجہد، اصول پسندی اور آئین و قانون کی بالادستی پر مبنی فکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظمؒ کے سنہری اصول،ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط آج بھی پاکستان کو درپیش سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل کا جامع حل فراہم کرتے ہیں۔صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قائداعظمؒ کے افکار کی حقیقی امین ہے اور عوامی خدمت، آئینی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔مرکزی نائب صدر صفدر باغی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بلال محمدزئی اور دیگر رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ نوجوانوں، خواتین اور تمام طبقات کو ساتھ لے کر ایک مضبوط، خودمختار اور خوشحال پاکستان کے قیام کیلئے قائداعظمؒ کے مشن کو عملی شکل دے گی۔تقریب کے اختتام پر قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصالِ ثواب، ملک کی سلامتی، استحکام اور عوام کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You