پنجاب

مسلم امہ کو اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مسلم امہ کو اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

اسلامک سربراہی کانفرنس میں اسرائیل کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے:چیئرمین
امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ اب کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں رہا،بلکہ کھل کر واضع ہوچکا ہے:گفتگو
57 اسلامی ممالک آپس کے اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھیں تو فلسطین و کشمیر آزاد ہوسکتے ہیں
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی اسلامک سربراہی کانفرنس کے حوالے سے گفتگو

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مسلم امہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے،فلسطین کی حمایت کے لیے زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے،سعودی عرب میں اسلامک سربراہی کانفرنس میں اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف نا صرف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے بلکہ اس پر تمام ممالک کار بند بھی رہیں تاکہ مسلم مخالف قوتوں کو منہ توڑ جواب جاسکے کیونکہ جب تک دنیا میں موجود مسلمان ایک ہوکر أگے نہیں بڑھیں گے تب تک اُن پر جاری ظلم و ستم ختم نہیں ہوپائیں گے،مسلمانوں کے خلاف امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ اب کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں رہا بلکہ دنیا پر واضع ہوچکا ہے کہ اسرائیل امریکی شہ پر تمام پابندیوں اور عالمی قوانین کو روندتے ہوئے ظلم کی تمام حدیں پار کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری اسلامک سربراہی کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں موجود 57 اسلامی ممالک اگر آپس کے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے آگے بڑھیں تو فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو آزاد ہونے سے کوئی بھی نہیں روک پائے گا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو ایک سال سے زائد بیت گیا ہے مگر کمی کی بجائے مزید بڑھتی جارہی ہے بلکہ یہ اب دیگر ممالک تک بھی پھیل گئی ہے اگر اسے نہ روکا گیا تو مزید ممالک اس کی لپیٹ میں آجائیں گے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
11-11-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You