پنجاب

مستقبل پاکستان کے چیئرمین انجینیئر ندیم ممتاز قریشی صاحب نے ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے پر قوم

مستقبل پاکستان کے چیئرمین انجینیئر ندیم ممتاز قریشی صاحب نے ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے پر قوم کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تمام پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ مقدس مہینہ ہمیں نبی کریم ﷺ کی زندگی اور تعلیمات کو یاد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جنہوں نے دنیا کو محبت، امن، اور انصاف کا درس دیا۔
پاکستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، جہاں سیاسی، سماجی، اور معاشرتی مسائل ہمیں گھیرے ہوئے ہیں۔ ہمیں ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے نبی ﷺ کے اخلاق اور حکمت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔ کشمیریوں اور فلسطینی بھائیوں کی مشکلات اور جدوجہد ہمارے دلوں میں موجود ہیں، اور ان کی آزادی اور حقوق کے لیے ہم دعاگو ہیں۔
یہ مہینہ ہمیں وحدت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اور ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینے، مشکلات کو مل کر حل کرنے اور ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے کوششیں کرنے کی یاد دہانی کرواتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے اور موجودہ چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You