اہم خبریںدلچسپ و عجیب

مریم نواز شریف کی بڑی صاحبزادی مہر النساء حادثے میں زخمی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف کی بڑی صاحبزادی مہر النسا حادثے میں زخمی ہو گئیں، آئی سی یو میں روبہ صحت ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز کی بڑی صاحبزادی کو لاہور میں سر پر شدید چوٹ آنے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی۔

انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ مہر النساء اس وقت آئی سی یو میں ہیں، تاہم الحمداللہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے مریم نواز شریف کی حیدر آباد روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔ اپیل ہے کہ مہر النساء کی جلد صحتیابی کیلئے دعا فرمائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You