سندھ

*مرکزی مسلم لیگ کا کیماڑی میں انتخابی پاور شو۔*

*مرکزی مسلم لیگ کا کیماڑی میں انتخابی پاور شو۔*

سندھ تباہ کرنے والی پیپلز پارٹی سے کبھی انتخابی اتحاد نہیں کریں گے ۔فیصل ندیم*

کراچی کے مئیر ٹوئٹر پرکراچی کو چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔8فروری کرسی کے فتح کا دن ہوگا۔احمدندیم اعوان*

کراچی
(اسٹاف رپورٹ )
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر و NA235کے امیدوار فیصل ندیم نے کیماڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کا دنگل بجتے ہی جماعتوں کا منشور بدل جاتا ہے۔16ماہ اتحادی حکومت کا دور ملک کو تباہی سے دوچار کرگیا۔مرکزی مسلم لیگ پیپلز پارٹی کے ساتھ کبھی انتخابی اتحاد نہیں کرے گی۔ملک کے خزانے لوٹنے والوں کو عوام مسترد کردیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیماڑی میں دوسرے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام میں امیدواروں کا اعلان بھی کیاگیا۔انتخابی پاور شومیں کیماڑی ٹاون کی عوام نےبڑی تعداد میں شرکت کی اورمختلف سیاسی جماعتوں کےرہنماوں اورکارکنان نے مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔جلسہ عام سے کراچی کے صدروPS97کےامیدواراحمدندیم اعوان،NA243کےامیدوارعبدالرحیم سالار،PS115کےامیدوار
سجاداعوان،PS111کے
امیدوارچوہدری اعجاز،رہنماحافظ امجداسلام،انجینئرنعمان علی،عبدالحمید،طاہرجدون،محمداجمل ،منظورالہی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرفیصل ندیم کا کہنا تھا کہ سندھ پر 15 سال حکومت کرنے والے کراچی کو بنیادی سہولیات بھی نہیں دے سکے۔ بلاول بھٹو سندھ میں ترقی کا دعویٰ کرتے ہیں ۔بلاول بتائیں آپ کے والد صاحب علاج کہاں سے کراتے ہیں؟زرداری کہتے ہیں کہ بلاول کو سمجھ نہیں ہے ۔ ناسمجھ اور نااہل لوگوں کو ہم پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہی نااہل لوگوں نے قومی اثاثوں کو تباہ کردیا۔باصلاحیت نوجوان لوگ ملک سے فرار کا سوچ رہے ہیں۔کراچی پر سیاسی قبضہ مافیا سے آزادی حاصل کرنا ہوگی۔پاکستان کو باکردار قیادت کی ضرورت ہے۔کراچی کے صدروPS97کے امیدوار احمدندیم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کپڑا مکان دینے کا وعدہ کرنے والوں نے ہمیشہ عوام سے روٹی کپڑا مکان چھینا ہے۔ شہر کراچی مسائل کا گڑھ بن چکا ہےمئیر کراچی ٹوئٹر پر کراچی کو چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔عوام کو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرناہوگی۔ ووٹ کسی سیاسی جماعت کو نہ دیں بلکہ اپنے بچوں کے مستقبل کو دینا ہے۔ کیماڑی کا ہر فرد پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی خدمات کا شاہد ہے۔مرکزی مسلم لیگ نے منتخب نمائندوں سے بڑھ کر کام کیا۔عوام 8 فروری کو خدمت کی سیاست کرنے والوں کو منتخب کریں۔NA243کے امیدوار عبدالرحیم سالار نے کہا کہ عوام سے ووٹ کی بھیک مانگنے والے منتخب ہونے کے بعد فرعون بن جاتے ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ اگر بغیر عہدے کہ عوام کی خدمت کرسکتی ہے تو حکمران کیوں نہیں؟نوکری کا جھانسہ دے کر عوام کا ووٹ خریدا جاتا ہے۔عوام ووٹ مانگنے والوں سے ان کی کارکردگی کا سوال کریں۔PS115کے امیدوار سجاد اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کیماڑی کو منشیات اور مسائل کا گڑھ بنادیا ہےنوجوان نسل کو اپنے حق کے لیے جاگن ہوگاعوام کے پاس مرکزی مسلم لیگ کے خدمت گزا نمائندوں کےسوا کوئی متبادل نمائندہ نہیں۔رہنماحافظ امجد اسلام امجدنے کہاکہ 8 فروری کرسی کی فتح کا دن ہوگا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہر پاکستانی کی آواز بنے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You