سندھ

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلی سردار عبدالمجید آرائیں کی ہدایت پر شیر شاہ میں راشن تقسیم

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلی سردار عبدالمجید آرائیں کی ہدایت پر شیر شاہ میں راشن تقسیم کر دیا

ناسا گروپ آف کیمیکل انڈسٹری کے اونر ہمایوں محمد چوہدری کے خصوصی تعاون سے راشن تقسیم کیا گیا
کراچی : (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)
مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلی سردار عبدالمجید آرائیں کی ہدایت پر مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان شیرشاہ آرائیں ویلفیئر شیرشاہ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں راشن تقسیم کردیا گیا، راشن تقسیم کے دوران ائے ہوئے مہمان خصوصی محمد عمران
آرائیں کو جنرل سیکرٹری مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان
شیرشاہ ضلع کیماڑی
آرائیں ویلفیئر شیرشاہ جاوید اقبال آرائیں، نائب صدر آرائیں،
ویلفیئر شیرشاہ اسلم آرائیں، نائب صدر حنیف آرائیں، سینئر صحافی عاصم آرائیں جہلمی، سب انسپیکٹر شیر شاہ عبدالرحمان آرائیں،طالب حسین آرائیں،اے ایس أئی جاوید آرائیں،حاجی ارشدآرائیں،شہباز آرائیں،ارشد علی آرائیں،حیدر آرائیں،میاں خالد قادری،غفار گجر، ندیم آرائیں، جنید آرائیں سمیت دیگر برادری اور معززین علاقے نے پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا، استقبال کرنے پر محمد عمران ارائیں نے جنرل سیکٹری مرکزی تنظیم ارائیاں شیرشاہ جاوید اقبال ارائیں اور دیگر کا شکریہ ادا کیا، محمد عمران ارائیں نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ ہماری برادری کراچی جیسے بڑے شہر میں فلاحی کام کر رہی ہے برادری کو جہاں بھی فلاحی کاموں میں میری ضرورت ہو میں حاضر ہوں راشن تقسیم کے دوران جنرل سیکرٹری جاوید اقبال آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم رمضان المبارک میں 6 سو سے 7 سو مستحق غریب فیملیوں میں گھر گھر راشن پہنچاتے ہیں، آرائیں ویلفیئر شیرشاہ مرکزی تنظیم آرائیاں شیر شاہ ضلع کیماڑی راشن کے علاوہ مستحق افراد کو روزگار کے لیے مالی مدد بھی کرتی ہے، اور یتیم بچیوں کی شادی میں مالی مدد اور بیوہ خواتین میں سلائی مشینیں کے ساتھ ساتھ
آرائیں ویلفیئر شیر شاہ ہسپتال میں مریضوں کو رعایت کے ساتھ مریضوں کا علاج بھی کیا جاتا ہے جاوید اقبال آرائیں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان سلطان عبدالمجید آرائیں کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک میں راشن تقسیم کرتے ہیں، جاوید اقبال نے کہا کہ ناسا گروپ اف کیمیکل انڈسٹری کے مالک
ہمایوں محمد چوہدری، چوہدری افتخار آرائیں، سرپرست اعلی ارائیں ویلفیئر شیر شاہ سینیئر ایگزیکٹو ممبر مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان چوہدری محمد ارشد آرائیں، کہ خصوصی تعاون سے رمضان المبارک میں مستحق کا افراد میں راشن تقسیم اور بیوہ خواتین میں سلائی مشینیں سمیت تقسیم کرتے ہیں، پروگرام کے اخر میں آئے ہوئے تمام مہمانوں کو جنرل سیکرٹری آرائیں ویلفیئر شیرشاہ و مرکزی تنظیم آرائیاں شیرشاہ ضلع کیماڑی جاوید اقبال آرائیں مہمان خصوصی محمد عمران آرائیں سمیت
پروگرام میں آنے پر شکریہ ادا کیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You