مرزا صداقت ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، بدنام زمانہ آئس فروش ملزم گرفتار، بھاری مقدار

مرزا صداقت ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، بدنام زمانہ آئس فروش ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں آئس اور موبائل فونز برآمد
تھانہ صدر پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ آئس فروش ملزم کو گرفتار کر لیا،
ملزم کے قبضہ سے 01 کلو 140 گرام آئس اور 14 عدد موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم آئس خریدنے والے افراد سے رقم نہ ہونے کی صورت میں بطور ادائیگی موبائل فون وصول کر لیتا تھا۔ برآمد ہونے والے تمام موبائل فونز قبضہ پولیس میں لے لیے گئے ہیں جبکہ ان کی ملکیت اور دیگر قانونی پہلوؤں کی جانچ جاری ہے،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی بھرپور انداز میں جاری رہیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



