جہلم
مرزا صداقت ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری

مرزا صداقت ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو پناہ فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے،
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائیاں جاری رہیں گی،
امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جہلم پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



