ضلع کچہری۔۔بلڈوز پولیس پکٹیہں8 سے نا بن سکیں شدید ترین دھوپ۔۔حبس تپش سے سیکورٹی

ضلع کچہری۔۔بلڈوز پولیس پکٹیہں8 سے نا بن سکیں شدید ترین دھوپ۔۔حبس تپش سے سیکورٹی پولیس اہلکار بیمار ہونے لگے۔۔کئی کی دوران ڈیوٹی نکسیر پھوٹی۔۔۔۔پولیس گارڈ روم کو لکڑی کے تختوں کے سہارے۔۔لوہے کی تپتی چھت کا سایہ بنا لیا۔۔۔داخلی گیٹ تعمیر انکار مکمل معزرت خود بنوائیں۔۔کورا جواب
۔۔۔۔۔فوٹوز بھی ہیں
راولپنڈی( افتخار خٹک )130 سالہ قدیم تاریخی ڈسٹرکٹ کورٹس کچہری کے 8 ماہ قبل 3 نومبر 2025 کچری انڈر پاس پراجیکٹ تعمیر کے لئے بلڈوز کئے گئے دونوں مرکزی داخلی گیٹ، پولیس کے گارڈ رومز،لیڈیز چیکنگ پوائنٹ تاحال آٹھ ماہ گزرنے بعد بھی ان کی تعمیر شروع نا ہوسیکی،پراجیکٹ میں یہ دونوں گیٹ تعمیر کرنے پراجیکٹ کمیٹی کی زمہ داری تھی،داخلی گیٹ کی بجائے کچہری داخلہ اوپن میدان سے ہونے سے ضلع کچہری مکمل سیکورٹی رسک بن گئی ہے،اور تلاشی کے بغیر کوئی بھی 24 گھنٹوں میں جب چاہے جس راستہ سے چاہے کچہری داخل ہوسکتا ہے،کچہری کا مرکزی داخلی گیٹ بھی آٹھ ماہ سے اتارے جانے سے اوپن ایریا پڑا رہنے سے زنگ آلود ہوگیا ہے،مرکزی کچہری گیٹ براستہ کچہری چوک اور دوسرا داخلی راستہ بلمقابل جناح پارک میں پولیس کی سیکورٹی چیک پوسٹ تھیں،پولیس کے چھوٹے گارڈ رومز اسٹائل ایریاز تھے،لیڈیز سائلان کی چیکنگ کے لئے خصوصی پردہ چھوٹا سا روم ایریا تھا جو بلڈوز ہونے کے بعد سے آج تک تعمیر نہیں ہوسکا ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے مجبور ہوکر شٹرنگ کے لکڑی تختوں کو سائیڈز پر ٹیک سہارا دے کر عارضی سایہ مقام قائم بنایا ہے جو تیز ہوا چلتے ہی لکڑی تختہ گرنے سے دھڑام سے گر جاتا ہے کئی مرتبہ یہ عارضی سایہ مقام کی لوہے کی چھت پولیس اہلکاروں پر گر چکی ہے شدید کڑکتی دھوپ حبس میں یہ لوہے کا عارضی سایہ مقام بھی شدید گرم ہوکر لو پھینکنے لگتا ہے یہاں پولیس کے لئے کوئی پنکھا نہیں پولیس اہلکار ان گیٹ مقامات پر صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک تعینات رہتے دھوپ میں سڑتے جلتے ہیں جس کے باعث ان کے رویوں میں بھی سختی اور چڑ چڑا پن آچکا ہے ان کے لئے بھی سرکاری طور پر ہوا ٹھندے پانی کا کوئی انتظام نہیں یہ پولیس اہلکار اپنی مدد آپ کے تحت پانی حاصل کرتے ہیں،پولیس اہلکاروں اور وکلاء نے کچہری کی فول پروف سیکورٹی، ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کی سہولت کام میں بہتری کے لئے فوری ہوا دار گارڈ روم،لیڈیز چیکنگ ایریا بنانے کا مطالبہ کیا ہے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن طارق محمود ساجد اعوان نے کہا کے ہم نے یہ معاملات پولیس عدلیہ انتظامیہ ہائی کورٹ اور حکومت کے سامنے اٹھا دیئے ہیں اس بابت جلد اہم فیصلہ متوقع ہے ہم یہاں داخلی معیار کے مطابق گیٹس،پولیس سیکورٹی کے لئے سایہ بارش بچاوٴ کے لئے گارڈ رومز چیکنگ روم تعمیر کروائیں گے۔



