سندھ

مذہبی اسکالر مولانا آزاد جمیل کی صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات۔

مذہبی اسکالر مولانا آزاد جمیل کی صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات۔

جس میں بین الصوبائی ہم آہنگی، اتحاد و اتفاق اور سماجی ہم بستگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا آزاد جمیل نے صوبائی وزیر توانائی سندھ، سید ناصر حسین شاہ سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں بین الصوبائی ہم آہنگی، اتحاد و اتفاق اور سماجی ہم بستگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مولانا آزاد جمیل نے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مذہبی و سیاسی قیادت اگر مشترکہ جدوجہد کرے تو معاشرے میں امن، محبت اور بھائی چارہ پروان چڑھ سکتا ہے۔سید ناصر حسین شاہ نے مولانا آزاد جمیل کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی اسکالرز کی رہنمائی معاشرتی استحکام کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ علماء اور عوامی نمائندوں کے باہمی روابط ملک و قوم کے لیے مثبت اور دیرپا نتائج دیں گے۔ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں باہمی تعاون اور ملی یکجہتی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You