اہم خبریںپنجاب

محسن نقوی اور محمد اورنگزیب کی تقرری حکومت کی صحت کیلئے بہتر ہے۔رانا ثنااللہ

محسن نقوی اور محمد اورنگزیب کی تقرری حکومت کی صحت کیلئے بہتر ہے۔رانا ثنااللہ

اتحادی حکومت میں 5 سال کی حکومتی مدت مکمل ہونے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔سابق وزیر داخلہ

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور  سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو  وزارتیں دینے پر معنی خیز بیان دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی وزارتِ داخلہ اور محمد اورنگزیب کی وزارتِ خزانہ میں تقرری حکومت کے مستقبل کی ضامن ہے،دونوں کی تقرری حکومت کی صحت کے لیے بہتر ہے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ورنہ ملک کے مستقبل کے لیے تو  اسحاق ڈار  بھی بہتر تھے۔ان کا کہنا تھا کہ 16 ماہ کی اتحادی حکومت نہ ہوتی تو آج ن لیگ کو دو تہائی اکثریت ملتی۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی جگہ کوئی اور  ہوتا تو ان دنوں میں ہی معاملہ تلخ ہوجاتا، اتحادی حکومت میں 5 سال کی حکومتی مدت مکمل ہونےکی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You