محرم الحرام میں دعائیں

محرم الحرام میں دعائیں
اے اللہ!! تو نے محرم الحرام کو بڑا معتبر بنایا ھے اس ماہ کی سب سے بڑی قربانی شہادت اپنے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت نصیب ھوئی میں تجھے خاتون جنت بی بی فاطمۃ الزہرہ سلاماً علیہ اور چہیتے بیٹے شہزادہ جنت امام حسین علیہ السلام کے صدقے دعا کرتا ھوں کہ تو مجھے صحت کی دولت سے مالامال فرمادے میرے روزگار کے دیچے کھول دے بچیوں کا نصیب روشن کردے اور انہیں عمر بھر خوشیوں اور نعمتوں برکتوں سے بھر دے نا گہانی آفتوں اور موذی امراض سے تا حیات محفوظ بنادے اے الله یہ تمام دعائیں امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام مسلمان کیلئے بھی پیش کرتا ھوں تو بڑا دعاؤں التجاؤں کو قبول کرنے والا ھے قبول فرما۔ اے اللہ!! میرے قلیق صحافیوں کی مشکلات کو دور فرما آپس میں محبت اخوت اور متحد فرما ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرنے اور ساتھ کھڑا ھونے اور بہترین عملی معاونین بنا اور ابتک جتنے بھی بیروزگار صحافی ہیں انکے روزگار کو یقینی بنادے میڈیا انڈسٹری کو وسعت دینے کیساتھ ساتھ با اختیاروں کے دل و دماغ نرم فرما تاکہ وہ اپنی ذات سے باہر مشکلات میں گھرے صحافیوں کیلئے عملی مثبت کردار ادا کرسکیں آمین ثما آمین ۔۔۔۔۔!!
دعاؤں کا طلبگار: جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی


