انٹرنیشنلاہم خبریں

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے

ابو ظہبی ; متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النہیان 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، عرب نیوز کے مطابق شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر یو اے ای حکومت نے 40 روز سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال کی تصدیق کی ، وزارت برائے صدارتی امور کے مطابق ملک بھر میں 40 روز تک سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا اور پرچم سرنگوں رکھا جائے گا ۔

گوجرانوالہ میں تیز رفتار ٹرک نے 2مسافر وین کچل ڈالیں،12افراد جاں بحق،8زخمی
وزارت برائے صدارتی امور کے مطابق سوگ کے ایام کے دوران وزارتوں، محکموں، وفاقی ، مقامی اداروں اور نجی شعبے میں بھی تین دن تک کام معطل رہے گا۔

خیال رہے کہ شیخ زید النہیان 1948 میں پیدا ہوئے تھے ، وہ 3 نومبر 2004 سے صدارت کے منصب پر فائز تھے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You