اہم خبریںپاکستان

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا تعینات

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا تعینات۔

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نو منتخب وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا اور وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کے لیے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی۔وفاقی حکومت نے نادرا رولز 2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت کسی بھی حاضر سروس افسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیاجاسکتا ہے، بشرطیکہ کہ حاضر سروس افسر کا عہدہ گریڈ 21 سے کم نہ ہو۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی نگران دور حکومت میں 2 اکتوبر 2023 کو کی گئی تھی۔ نگران حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی تاحکم ثانی کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You