انٹرنیشنلاہم خبریں

لندن: گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

لندن: گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق۔

متاثرہ خاندان تقریباً 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔

لندن(نمائندہ صغیر عالم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لندن میں ایک گھرکو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ لندن کے شمال مغربی علاقے برینٹ میں پیش آیاجس کے نتیجے میں 43 برس کی خاتون اور ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا، اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق آگ سے خاتون کا 3 منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا جبکہ پولیس نے چاروں افراد کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان تقریباً 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You