انٹرنیشنلاہم خبریں

لندن میں طلبہ کا احتجاج جاری، یونیورسٹی کالج لندن میں کیمپ کا نام ’رفح کیمپس‘ رکھ دیا

لندن میں طلبہ کا احتجاج جاری، یونیورسٹی کالج لندن میں کیمپ کا نام ’رفح کیمپس‘ رکھ دیا۔

امریکا میں ہارورڈ یونیورسٹی کی عمارت کا ہال اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید صحافی شیریں ابو عاقلہ کے نام کردیا گیا ہے۔

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مختلف ممالک کے طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔لندن کی سوایس یونیورسٹی میں طلبہ نے احتجاجی کیمپ کا نام ’آزاد علاقہ‘ اوریونیورسٹی کالج لندن میں کیمپ کا نام ’رفح کیمپس‘ رکھ دیا ہے۔ادھر امریکا میں ہارورڈ یونیورسٹی کی عمارت کا ہال اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید صحافی شیریں ابو عاقلہ کے نام کردیا گیا ہے۔امریکا میں طلبہ کے مظاہروں میں اساتذہ  نے بھی شرکت کی جس پر پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے، 18 اپریل سے اب تک 2500 طلبہ کے ساتھ 50 پروفیسرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسپین میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صیہونیوں فلسطینی سرزمین چھوڑ دو کے نعرے لگائے۔مزید برآں جاپان میں سیکڑوں افراد نے انتفادہ مارچ کا اہتمام کیا، ٹوکیو میں مظاہرین نے نسل کشی بند کرو کے نعرے لگائے جب کہ سوئیڈن میں موسیقی کے عالمی مقابلے ’یورو ویژن سانگ‘ کے موقع پر فلسطین حامیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You