اہم خبریںپنجاب

لطیف کھوسہ نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کر لیں،پاکستان تحریک انصاف میں شامل

لطیف کھوسہ نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کر لیں،پاکستان تحریک انصاف میں شامل۔

یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، یہ فوج ہماری فوج ہے، آئین میں تمام اداروں کی حدودو قیود متعین ہیں۔سردار لطیف کھوسہ

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے پاکستان پیپلز  پارٹی سے برسوں پرانی رفاقتیں ختم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔سردار لطیف کھوسہ نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، صرف ملک اور جمہوریت کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔
سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا سچ کی آواز شدت سے بلند کرنے کیلئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا پاکستان کیلئے محبت، امن اور بھائی چارے کے سفر کے آغاز کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان کے عوام ہی کو مقتدر کرنا آئین کی منتہا ہے، امید ہے نفرتوں کی سیاست ختم ہو گی۔سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، یہ فوج ہماری فوج ہے، آئین میں تمام اداروں کی حدودو قیود متعین ہیں، آئین میں درج ہے کہ فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور عوام کے ٹیکسز سے ان کو تنخواہیں ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ججز کے فرائض میں ہے کہ وہ انصاف فراہم کریں، قانون پر عملداری، آئین کی پاسداری کرنے والا امر ہو جاتا ہے، توقع کرتے ہیں کہ آج عدلیہ برابر کا انصاف کرے گی، 25 کروڑ عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے عمران خان کی وکالت کرنے پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، لطیف کھوسہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر پیپلز پارٹی نے ان کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You