اہم خبریںپنجاب

لاہور ہائیکورٹ نے 11 سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کر دیئے

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے 11 سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کردیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار خالد بشیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، سیشن جج علی رضا اعوان کو لاہور سے حافظ آباد تعینات کردیا، سیشن جج قصور طارق محمود باجوہ کو لودھراں تعینات کردیا گیا، سیشن جج امجد اقبال کو سینئر ایڈیشنل رجسٹرار روالپنڈی بینچ لگا دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حامد حسین کو گجرات، ریحان بشیر کو لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا، سیشن جج مشتاق الہٰی اور عابد رضوان عابد کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا، سیشن جج طارق محمود زرغام کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You