اہم خبریںپنجاب

لاہور ہائیکورٹ: بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہ دینے کا حکم معطل

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی سیل پر پابندی کے خلاف شہری عرفان بشیر کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے کہا کہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پٹرول پمپوں پر بغیر ہیلمٹ پٹرول کی سیل پر پابندی لگا دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے کہا کہ محض نوٹیفکیشن کے ذریعے کس طرح یہ پابندی لگائی جا سکتی ہے، ایسا کیا جانا آئین پاکستان کے بنیادی حقوق کی نفی ہے، مناسب ہے حکومت اس بارے قانون سازی کرے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You