
لاہور : بزدار حکومت کا ایمرجنسی سروسز کی تیز رفتار فراہمی کے لئے ایک اور بڑا اقدام
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریسکیو1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ آفس میں ریسکیو 1122موبائل ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر ایپلی کیشن کو لانچ کی ریسکیو1122 موبائل ایپلی کیشن سے ایمرجنسیز کوبروقت رسپانس کرنے میں مدد ملے گی-عثمان بزدار
پنجاب کے شہریوں کوانکی دہلیز پر ایمرجنسی سروسزکی فوری فراہمی کیلئے موبائل ایپلی کیشن کلیدی کردار ادا کرے گی-عثمان بزدار ریسکیو سروس اب تک ایک کروڑ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کوریسکیو کرچکی ہے-عثمان بزدار
پنجاب کے دور درازعلاقوں میں ریسکیوائیرایمبولینس جلد شروع کردی جائے گی-عثمان بزدار
ریسکیوائیر ایمبولینس کی منظوری دے دی ہے-عثمان بزدار پنجاب جنوبی ایشیاء کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں ریسکیو ائیر ایمبولینس کاآغاز ہونے جارہاہے-عثمان بزدار
پنجاب میں موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا دائرہ کار باقی 27 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے۔عثمان بزدار ریسکیوسروس کا دائرہ کار جون تک ہر تحصیل تک بڑھا دیاجائے گا-عثمان بزدار سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن سے شہریوں کو سروسز کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ عثمان بزدار
موبائل ایپ پنجاب کے شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کیلئے ایک بہترین اقدام ہے۔عثمان بزدار سروس کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ موبائل ایپ ایک گیم چینجر ثابت ہو گی-عثمان بزدار ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کیلئے جائے حادثہ کے درست مقام تک رسائی حاصل ہو گی۔عثمان بزدار یہ ایپ نہ صرف غیر ضروری کالز کو ختم کرے گی بلکہ پنجاب میں ایمرجنسی سروسز کے معیار کو بھی بہتر بنائے گی۔عثمان بزدار وزیر اعلیٰ نے ایمرجنسی رسپانس اور ڈیٹا کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدام پر ڈی جی ریسکیو پنجاب اور آئی ٹی ٹیم کی کوششوں کو سراہا ڈی جی ریسکیوسروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے وزیراعلیٰ کو ریسکیو موبائل ایپ کی ورکنگ، آپریشن، ٹریکنگ اور دیگر خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دی
موٹر بائیک ریسکیو سروس نے بڑے شہروں میں ساڑھے 8لاکھ سے زائد ایمرجنسیز میں 4 منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم کے ساتھ شہریوں کو انکی دہلیز پرخدمات فراہم کیں جو کہ بین الاقوامی سطح پر ایک اعزاز ہے۔ڈی جی ریسکیو سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر
ریسکیو 1122 شہریوں کو بہترین خدمات کی بروقت فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ڈاکٹر رضوان نصیر
پنجاب میں ریسکیو سروس کو مضبوط بنانے کیلئے تعاون فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں -ڈاکٹر رضوان نصیر
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،ڈی جی
ریسکیو1122،ریسکیوہیڈ کوارٹرو ایمرجنسی سروسزاکیڈمی کے سینئر افسران، ڈائریکٹر ٹیلی نار اور موبائل ایپ کو تیار کرنے والی آئی ٹی ٹیم،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



