اہم خبریںجہلم

دینہ : پٹرولنگ پوسٹ چک میوں کے دبنگ آفیسر اے ایس آٸی رضوان کی بڑی کاررواٸیاں

دینہ : پٹرولنگ پوسٹ چک میوں کے دبنگ آفیسر اے ایس آٸی رضوان کی بڑی کاررواٸیاں۔

جراٸم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا۔
دو ملزمان کیخلاف مقدمات درج۔

دوران گشت و پڑتال ملزم (1) محمد الیاس ولد عبدالغنی سکنہ چک کھرل ضلع حافظ آباد سے چرس 260 گرام برآمد کر کے انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ ناٸن بی کے تحت مقدمہ نمبر 839۔21 ۔جبکہ دوسرے ملزم محمد ثاقب ولد ظفر اقبال سکنہ پنچور تحصیل سوھاوہ ضلع جہلم سے ناجاٸز اسلحہ پستول 30 بور برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔جس کے خلاف تھانہ دینہ میں انسداد اسلحہ ایکٹ 13.20.65 ۔کے تحت مقدمہ نمبر 841 درج کر لیا گیا ھے۔

واضح رھے کہ انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک میوں سب انسپکٹر برکت حسین کی قیادت میں پٹرولنگ پوسٹ چک میوں کا عملہ چوبیس گھنٹے عوامی خدمت میں مصروف عمل ھے۔پٹرولنگ پوسٹ چک میوں کے فرض شناس عملہ کی موثر چیکنگ ،اور گشت کی بدولت جراٸم پیشہ عناصر کی نیندیں حرام ھو چکی ھیں۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You