پنجاب

لاہور اور ملتان میں دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز کے اوقات کار پر عائد پابندی ختم

لاہور اور ملتان میں دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورانٹس، اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے اوقات پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔

ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت اوقات کار پر عائد پابندی حالیہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے پیش نظر واپس لے لی گئی ہے۔

ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورانٹس، اور فوڈ آؤٹ لیٹس اب مقررہ اوقات کے بغیر معمول کے مطابق کھلے رہ سکتے ہیں، اس حکم کا فوری اطلاق ہوگا اور تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You